سندھ میں 1000 سے زائد اساتذہ کی غیر حاضری کا انکشاف، تنخواہیں روکنے کا حکم۔
کراچی : سندھ بھر میں ایک ہزار سے زائد اساتذہ کے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سکروٹنی کمیٹی نے اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے، جس کے بعد تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر روک دی جائیں۔
"جنگ” کے مطابق، صرف کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 48 سرکاری اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔ سکروٹنی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے اس حوالے سے ایک مکمل رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو جمع کرائی ہے، جس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ متعدد اساتذہ بغیر اطلاع دیے چھٹیوں پر بیرون ملک جا چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے بعد محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔