ایف بی آر کا پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کرنے کا فیصلہ۔

ایف بی آر

ایف بی آر کا ملک بھر میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب 42 کے بجائے 54 شہروں کے پراپرٹی ریٹس جاری کیے جائیں گے، اور یہ ریٹس آئندہ چند دنوں میں متوقع ہیں۔ اس فیصلے کے تحت مزید 12 شہروں میں بھی ایف بی آر کی جانب سے ریٹس مقرر کیے جائیں گے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کا ازسر نو تعین مکمل کرلیا گیا ہے، اور یہ نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی۔ خاص طور پر بلوچستان کے شہروں میں پراپرٹی ریٹس کم کیے جائیں گے، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں نئے ریٹس جاری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل رواں ہفتے وزارت قانون کی توثیق کے بعد جاری کیے جا سکتے ہیں، جس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم، ایف بی آر کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، بلکہ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

پراپرٹی ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز، اور ڈویلپرز سے مشاورت کی گئی ہے، اور نئے شہروں میں بھکر، چارسدہ، چنیوٹ، خانیوال، خوشاب، میانوالی، سبی، اور صوابی شامل ہیں جہاں پراپرٹی ویلیوایشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے