میوزک اسپیکر کی مرمت کے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا۔

 قتل کردیا

نئی دہلی : بھارت کے علاقے غازی آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے میوزک اسپیکر کی مرمت کے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 55 سالہ سنگیتا ایک فیکٹری میں ملازمت کرتی تھیں اور ان کے دو بیٹے، منیش اور موہت، ہیں۔ منیش نئی دہلی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے، جبکہ 26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں ڈی جے کے طور پر خدمات انجام دیتا تھا۔ موہت کو نوراتری کی تقریبات کے لیے مندر جانے اور اپنے میوزک اسپیکر کی مرمت کے لیے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی، جس کے لیے اس نے اپنی ماں سے مالی مدد کی درخواست کی۔ جب سنگیتا نے پیسے دینے سے انکار کیا اور موہت کو ڈانٹ بھی دیا، تو اس نے غصے میں آ کر ماں کو جائیداد بڑے بیٹے منیش کے نام کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اگلے روز موہت نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی اور ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبے کے تحت اس نے اپنی ماں کو فیکٹری سے موٹر سائیکل پر لے کر یہ کہہ کر دور دراز علاقے میں لے گیا کہ وہ اسے گھر چھوڑنے جا رہا ہے۔ وہاں اس نے اینٹوں سے ماں کے چہرے کو کچل کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

خاتون کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور موہت سمیت اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے