وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر پہنچ گئے۔

شہبازشریف

اسلام آباد: دوست ممالک کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مشن پر وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم کا استقبال پاکستانی سفیر اور سعودی حکام نے کیا۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے، اور اقتصادی، توانائی، اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کو تلاش کریں گے۔

مزید برآں، وزیراعظم کے 31 اکتوبر کو قطر کے دورے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ پاکستان-قطر تعلقات پر بات چیت کریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کے لئے COP29 میں شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے