سیاسی جماعتوں کی لسٹ جاری، پارٹی سربراہان کی لسٹ میں پی ٹی آئی کا خانہ خالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 25 دسمبر 2023ء): سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری ہوگئی ہے، پارٹی سربراہان کی فہرست میں پی ٹی آئی کا خانہ خالی رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے فہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا ہے۔

سیاسی جماعتوں کی لسٹ جاری، پارٹی سربراہان کی لسٹ میں پی ٹی آئی کا خانہ خالی

سابق وزیردفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کو سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست اور اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ روک دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہوچکا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہونے کے بعد ترجیحی لسٹ روک دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے