الیکشن کمیشن : کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت، مراکز قائم-

 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک): 25 دسمبر 2023ء کو عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آن لائن سہولت مرکز قائم کیا ہے۔ یہ سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹیٹ میں ہے اور نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی مدد سے کام کر رہا ہے۔ یہ مرکز 24 گھنٹے فعال ہے اور امیدواروں کے کوائف متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن : کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت، مراکز قائم-

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن، اور سیکریٹری ہاؤسنگ کو بھی امیدواروں کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت ہے۔

ترجمان کے مطابق، امیدواروں کی فہرستیں حاصل ہونے کے بعد نادہندہ امیدواران کو 25 تا 30 دسمبر تک رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران نادہندہ امیدواروں کو اپنے وفاقی اور صوبائی اداروں سے واجبات کی وصولی کی یقینی بنائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بینرز کے لئے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ تجویز کی گئی سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں یا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پوسٹرز کی سائز 18×23 انچ سے زیادہ نہ ہو گی، ہینڈ پمفلٹ اور کتابچے کا سائز 9×6 انچ ہونا چاہئے، بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ نہ ہو، جبکہ پورٹریٹ 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔ پبلشر کا نام اور پتہ پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کت

ابچے، بینرز اور پورٹریٹ پر لکھنا لازم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے