میلبرن میں بارش شروع، میچ کی تازہ ترین صورتحال جانئے-

 میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک – 26 دسمبر 2023ء): میلبرن میں بارش شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ بارش کے باعث پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 114 رنز بنائے ہیں، مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ عثمان خواجہ 42 اور ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور میلبرن میں کھیلنے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔ دوسری جانب، آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے