ملتان پولیس کا شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار-

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک – 26 دسمبر 2023ء): پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 9 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 227 لیٹر شراب برآمد کر لیا۔

ملتان پولیس کا شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار-

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق اتوار کے روز تھانہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم فیاض حسین کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب، ملزم محمد ریاض کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب، ملزم فیاض کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب، ملزم ریاض کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم اختر کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب، ملزم محمد شفیع کو گرفتار کرکے 60 لیٹر شراب، ملزم محمد نعیم کو گرفتار کرکے سات لیٹر شراب اور پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم حامد رضا کو گرفتار کرکے 50 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے