ٹی ٹوینٹی کرکٹ عماد وسیم نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا 

ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک – 27 دسمبر 2023ء): قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر، عماد وسیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے شاندار ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عماد وسیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 1 سال کے دوران 1 ہزار رنز بنانے اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عماد وسیم سے قبل، جو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں کیرن پولارڈ، اظہر محمود، اور آندرے رسل شامل ہیں۔

35 سالہ کھلاڑی نے بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے آج اپنا پہلا میچ کھیلا، جس دوران انہوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عماد وسیم نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کے اچانک اعلان نے بہت سے لوگوں کو شدید حیران کیا، جبکہ وہ اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دے رہے تھے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے