"انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک – 28 دسمبر 2023ء): ترکی نے سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی روابط مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ 6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین اور عمان کے شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے 90 دن کے ویزا فری قرار دینے والے حکم نامے کے تحت سیاحوں کے لئے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ اب سیاحوں کو ویزا حاصل کرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی اور وہ ترکی کی خوبصورتیوں اور دلچسپیوں سے آسانی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔