پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد، نوازشریف کے مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی منظور-

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک – 28 دسمبر 2023ء): مانسہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے، مسلم لیگ ن قائد میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد، نوازشریف کے مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی منظور-

نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مطابق، این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کردئے تھے۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلے دے چکے ہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے، لہذا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے جائیں۔

ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ کرلیا تھا۔ تاہم ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔

ریٹرننگ آفس کے باہر میاں نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات اور مستردگی کے فیصلے کے لئے پی ٹی آئی رہنما، کارکنان، اور وکلا کی بڑی تعداد موجود ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے