الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں-

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 جنوری 2024ء): الیکشن کمیشن نے 2024 کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 22,711 کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے ہیں۔ ان میں 21,684 مرد اور 1,027 خواتین شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 25,951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں-

الیکشن کمیشن کے مطابق 24,698 مرد اور 1,253 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 3,240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے ہیں، جن میں 3,015 مرد اور 225 خواتین شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے لئے 6,449 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی درست قرار دئے ہیں، جن میں 6,094 مرد اور 355 خواتین شامل ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے قومی اسمبلی کے لئے 1,024 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے ہیں، جن میں 934 مرد اور 90 خواتین شامل ہیں۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے 16,262 کاغذات منظور کئے گئے ہیں، جن میں 15,590 مرد اور 671 خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے