”نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں“ کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 جنوری 2024ء): مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 130 کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل درج کی گئی ہے۔ اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کی ہے۔

'نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں' کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر 

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز” کے مطابق، اس اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے اور انہیں الیکشن لڑنے کا حق نہیں ہے۔ اپیل میں مزید ذکر ہوا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے ہیں، اور درخواست ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے