اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے اہم دستاویزات چوری، تفصیل جانیۓ- 

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 جنوری 2024ء): سٹیٹ بینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے اہم دستاویزات چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے اہم دستاویز چوری، تفصیل جانیۓ- 

"جنگ” کے مطابق تھانہ سول لائنز میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے سٹیٹ بینک راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبید بن مسلم کا کہنا تھا کہ بینک کے سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران کچھ دستاویزات غائب پائی گئی ہیں، دستاویزات کے غائب ہونے کا علم ریکارڈ کی سٹاک وصولی کے دوران ہوا، دستاویزات سرکاری ریکارڈ سے نامعلوم افراد نے چوری کی ہیں۔

تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں زیردفعات 380/457 ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے