اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): سیلولر موبائل آپریٹرز نے پی ٹی اے کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی مدت ختم ہونے پر صارفین کی طرف سے غیرضروری سم کارڈز کی واپسی پر 200 روپے فیس کا نفاذ کر دیا ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2023 تک بغیر کسی چارجز کے غیر ضروری سم کارڈز کو رضاکارانہ طور پر ترک کریں یا واپس کریں۔
"جنگ” کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے نے غیر ضروری سم کارڈز کو مسترد یا واپس کرنے کے لیے پہلے سے فراہم کردہ رعایتی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔