بالی ووڈ میں ‘کنگ خان’ کے لقب سے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کا ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، 2023 شاہ رخ خان کے لئے ایک کامیاب سال رہا ہے جس میں انہوں نے سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کی ہیں۔
جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ‘پٹھان’ کے بعد ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ جیسی فلمیں نے اچھا بزنس کیا اور شاہ رخ خان نے ان تینوں فلموں کے ساتھ مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔
ٹریڈ اینالسٹ رمیش بالا کے مطابق، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔