پی ٹی آئ کے صدر پرویز الٰہی انتخابات سے باہر، الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، تفصیل جانئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 8 جنوری 2024ء): لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

پی ٹی آئ کے صدر پرویز الٰہی انتخابات سے باہر، الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، تفصیل جانئے

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی، جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی ہے۔ پرویز الہی نے این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، الیکشن کمیشن کے لئے افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لئے ذوالقرنین حیدر عدالت پیش ہوئے، الیکشن کمیشن نے پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت پیش کر دیا، پرویز الہی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہی اور ان کی اہلیہ کی اپیلیں مسترد کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے