اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 11 جنوری 2024ء): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلے کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی خلاف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔