حکومت نے آئندہ ماہ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی، تفصیل جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 16 جنوری 2024ء): حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

حکومت نے آئندہ ماہ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی، تفصیل جانئے

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی۔ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بات خیال رکھی جاتی ہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں 8 روپے کی کمی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے