آئی سی سی کرکٹ نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا،تفصیل جانئے 

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک – 16 جنوری 2024ء): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو "پلیئر آف دی منتھ” قرار دیدیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا،تفصیل جانئے 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پیٹ کمنز کو دسمبر میں دکھائی گئی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے، پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پلیئر آف دی منتھ میں بنگلہ دیش کے تیج الاسلام، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس بھی نامزد ہوئے تھے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے بھارت کی آل راونڈ ر دیپتی شرمان کو "ویمن پلیئر آف دی منتھ” قرار دیدیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمیمہ راڈر یگیس اور زمبابوے کی پریسیوس مارنگے کو ریمن پلئیر آف تھ منتھ کیلئے نامزدگ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے