منتخب ہونے کے بعد آزاد امیدواروں کو کیا کرنا ہو گا ۔۔؟پارلیمانی ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 16 جنوری 2024ء): منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں کو کیا کرنا ہو گا؟ اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے۔

منتخب ہونے کے بعد آزاد امیدواروں کو کیا کرنا ہو گا ۔۔؟پارلیمانی ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے وہ ارکان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہوگا، جب وہ آزاد رکن کے طور پر منتخب ہوجائیں گے تو انہیں 3 دن میں ایوان میں کسی ایک رجسٹر پارٹی میں شامل ہونا ہوگا، بصورت دیگر وہ ایوان کے آزاد رکن ہی رہیں گے۔ اس وقت تک جب تک کہ ایوان کی مدت پوری نہیں ہوتی۔

"جنگ” کے مطابق پارلیمانی ذرائع نے متعلقہ قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بہت سے امیدوار آزاد ارکان کی حیثیت سے اپنی نشستوں پر واپس آجائیں گے۔ کسی پارٹی میں شمولیت کے بعد وہ کسی بھی جماعت کی عددی طاقت بڑھا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے