کراچی: وفاقی حکومت کے بجٹ کے نفاذ کے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تعمیراتی شعبے میں بہتری کے باوجود اپنا گھر بنانے کا خواب پورا نہ ہو سکا کیونکہ سستا تعمیراتی میٹریل ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں تقریباً پچیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
مارکیٹ میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے غریب آدمی کے لئے اپنا گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں سریا 120 روپے فی فٹ، بجری 260 روپے فی کلو جبکہ ریت 3600 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ بجٹ کے بعد نئے ریٹ سے نہ صرف شہری بلکہ اس کاروبار سے وابستہ افراد بھی پریشان نظر آتے ہیں۔