ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سونے

کراچی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاو 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 335 ڈالر ہوگئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل کرکے فی اونس قیمت 2 ہزار 355 ڈالر ہے۔

یہ اضافہ ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سونے کی خرید و فروخت پر نمایاں اثر پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے