پارکو آئل ریفائنری 40 دن کیلئے بند: ملکی توانائی فراہمی کو بڑا جھٹکا۔

پارکو

اسلام آباد: ملک کی بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 40 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بندش 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک طے شدہ مرمتی کام کے لیے ہوگی، جس دوران ریفائنری کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ریفائنری آج رات 12 بجے سے بند ہو جائے گی اور 18 نومبر کو دوبارہ کام شروع کرے گی۔

اوگرا کے ترجمان نے بھی اس ایک ماہ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفائنری کی بندش کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران ڈیزل کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا، کیونکہ 70 فیصد پیٹرول پہلے ہی درآمد کیا جا رہا ہے اور مزید درآمدات کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے تاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے