سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل دوسرے روز کمی۔

سونے

کراچی: ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی، جس سے 10 گرام سونے کا نرخ 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 2726 ڈالر پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے