نواز شریف کی نتھیا گلی آمد پر شہریوں نے گاڑی روک کر کیا کیا؟

نوازشریف

ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے حال ہی میں پنجاب کے شہریوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے کمی کا اعلان کیا، جس پر عوام نے انہیں خوب سراہا۔ اس کا ایک خوشگوار منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب نواز شریف اپنے پروٹوکول کے ساتھ نتھیا گلی پہنچے۔

نتھیا گلی میں موجود شہریوں نے نواز شریف کو دیکھتے ہی ان کی گاڑی روک لی اور ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ نواز شریف نے عوام کے محبت بھرے جذبات کو دیکھتے ہوئے سڑک کے کنارے گاڑی روک دی۔ نوجوانوں نے نواز شریف کے ساتھ گرمجوشی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ موقع پر موجود فیملیز اور خواتین نے بھی نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں عوام نواز شریف کے اس عوامی انداز کو سراہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے