اسٹیو جابز امریکی بزنس مین،موجد اور مشہور کمپنی ایپل(Apple) کے بانیوں میں سے ایک تھے۔
اسٹیو جابز: کمپیوٹر کی دنیا کا عظیم نام!
اسٹیو جابز جب بھی کوئی نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے، وہ چاہتے تھے کہ وہ عالمی رسالہ ٹائم کے سرورق پر ہو یا CNN پر اس کی تشہیر ہو۔ "کسی اور کی طرح بننے سے بہتر ہے کہ تم اپنی الگ پہچان بناؤ” — اسٹیو جابز اپنے اس مشہور قول کا مکمل نمونہ تھے۔
ایک تخلیقی انٹرپرینیور، اسٹیو جابز نے اپنی اُتار چڑھاؤ سے بھری زندگی کے باوجود اپنے کمال فن اور جارحانہ انداز سے چھ صنعتوں میں انقلاب برپا کیا، جن میں پرسنل کمپیوٹر، موویز، موسیقی، فون، ٹیبلٹ کمپیوٹنگ، اور ڈیجیٹل پبلشنگ شامل ہیں۔
اسٹیو جابز 1955ء میں امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئے اور 2011ء میں کیلی فورنیا میں ہی محض 56 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کا نام ایپل (Apple) کیوں رکھا گیا، کیونکہ اسٹیو کا پسندیدہ پھل سیب تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ سیب عقل مندی اور دانش کا علامت ہے۔ اس لئے جب ڈیزائنر روب جنوف (Rob Janoff) نے کمپنی کا لوگو بنایا، تو اسٹیو نے کہا کہ سیب کو صرف ایک طرف سے دکھایا جائے، یعنی عقل و دانش کا سفر اسی مقام سے شروع ہوگا۔
اسٹیو جابز نے 1972ء میں ریڈ کالج (Reed College) میں داخلہ لیا، جہاں ان کی ملاقات اپنے ہم نام، اسٹیو وازنیک (Steve Wozniak) سے ہوئی۔ دونوں نے مل کر نئی اختراعات کرنے کا فیصلہ کیا اور محنت کے بعد "دی ایپل ون” کمپیوٹر تیار کیا، جو اسٹیو جابز کی زندگی کا نیا آغاز تھا۔
اسٹیو جابز نے ایسی کمپنی قائم کی جو جدید تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال تھی، اور اُس دور کی سب سے مشہور کمپنی ہیولیٹ پیکارڈ (Hewlett Packard) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے جانا کہ 21 ویں صدی میں سب سے زیادہ اہمیت اُسی کی ہو گی جو تخلیق کو ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑے گا، اسی لیے انہوں نے ایسی کمپنی بنائی جہاں تخلیقات اور بہترین انجینئرنگ کو ملا دیا گیا۔
اسٹیو جابز ایک انسان دوست شخصیت بھی تھے۔ وہ ایڈز کی مہلک بیماری کی عالمی فاؤنڈیشن کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں شامل تھے، اور ان کی کمپنی نے امریکہ میں بلا تفریق رنگ و نسل 35 ہزار نوکریاں فراہم کیں۔ وہ نابینا افراد کے لیے ایک ایسا موبائل فون تیار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جو ان کی ہر موقع پر مدد کرتا، لیکن زندگی نے ان سے وفا نہیں کی۔
اسٹیو جابز کی کہانی نصیحت آموز اور سبق آموز ہے، جو اختراعات، کردار، قیادت، اور انسانیت کے سبق کو یاد دلاتی ہے اور رہتی دنیا تک باقی رہے گی۔