آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے سبب ہسپتال داخل ہوگئے۔
انہوں نے جمعے کی رات میں ہونے والی پارٹی میں زیادہ شراب استعمال کیا، جس سے ان کی صحت متاثر ہوگئی۔ ایڈیلیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں ٹی20 سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے کی اجازت دی۔ اس واقعہ پر آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔