بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری، الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک – 11 مارچ 2024ء): سابق بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج بیٹر یوسف پٹھان نے کرکٹ کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری، الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے اسی ہفتے متوقع ہے۔لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں  اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے بھی مغربی بنگال کی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ یوسف پٹھان ترنمول کانگریس کی جانب سے برہام پور کی نشست سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کا مقابلہ کانگریس کے ادھیررنجن چوہدری سے متوقع ہے۔یوسف پٹھان  کے چھوٹے بھائی اور سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سیاست میں شمولیت پر سوشل میڈیا پر بھائی کو  مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے