بابراعظم نے پروفیشنل کرکٹ میں ایک اور عالمی اعزازاپنے نام کرلیا

کراچی : پاکستان کے مایہ ناز  بلے باز  اور  سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے پروفیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رن مکمل کرلیے ہیں۔

بابراعظم نے پروفیشنل کرکٹ میں ایک اور عالمی اعزازاپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے یہ سنگ میل آج پی ایس ایل میچ میں 32 واں رن اسکور کرکے عبور کیا۔بابراعظم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 ہزار 950 اور لسٹ اے میں 8 ہزار 645 رن بنائے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم نے 10 ہزار 405 رن بنائے ہیں۔

بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے بیٹر بھی ہیں، انہوں نے 271 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جب کہ کرس گیل نے 285 اننگز  میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنائے تھے۔بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رن بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں، وہ مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے