پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کو خطرہ لاحق ہے، پی سی بی حکام نے بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے اور بابر کو دوبارہ قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔
بابر اعظم نے آج کاکول میں ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرنا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ ایبٹ آباد کیمپ جوائن کرنے سے قبل بورڈ آفیشلز سابق کپتان سے ملاقات کریں گے اور کپتانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کے حق میں بول پڑے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کسی کو ذمہ داری دی ہے تو اسے تھوڑا وقت بھی دیں، شاہین کو کپتان بنانے کا فیصلہ جو پہلے کیا تھا وہ غلط ہے یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔
شاہد آفریدی کا ردعمل
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ذمہ داری دی ہے تو اسے تھوڑا وقت بھی دیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو کپتان بنانے کا فیصلہ جو پہلے کیا تھا وہ غلط ہے یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔