اماراتی کرککٹر عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی عائد، تفصیل جانئے

متحدہ عرب امارات نے عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔ 

اماراتی کرککٹر عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی عائد، تفصیل جانئے

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان پر پانچ سال ہر قسم کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی۔

عثمان خان نے پاکستانی اسکواڈ کے کیمپ میں شامل ہونے پر متحدہ عرب امارات کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے نوٹس بھیجا اور بتایا تھا کہ وہ آئندہ سال اماراتی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب نہیں ہوسکتے۔

عثمان خان کے نوٹس پر متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے کرکٹر پر پانچ سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

دوسری جانب عثمان خان تمام کشتیاں جلا کر پاکستان آ گئے ہیں اور انہیں پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے سیریز، ورلڈکپ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے