فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق، حسن علی اب اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، اور فخر زمان شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی، اور شاداب خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ، عماد وسیم اور ابرار احمد بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک یا دو دن میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حسن علی انگلش کاؤنٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔