قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے باعث وہ بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مس کر سکتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کی ہے۔
جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتوں میں بچے کی ولادت متوقع ہے اور اگر شاہین روایتی انداز میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام دیا جائے گا۔ اس صورتحال میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔ گلیسپی نے مزید کہا کہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے اور وہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی اور یہ ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دورے میں بنگلادیش کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 تا 25 اگست راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3 ستمبر کراچی میں ہوگا۔