سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا جھٹکا۔

_بین سٹوکس

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان بین اسٹوکس کی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ کپتان بین اسٹوکس کی سیریز میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ دی 100 لیگ میں کھیلتے ہوئے بین اسٹوکس زخمی ہو گئے اور اسٹریچر کی عدم دستیابی کے باعث انہیں خود پیروں پر چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

زخمی ہونے کے فوراً بعد بین اسٹوکس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو شیڈول ہے، اور اس وقت کپتان کی سیریز میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے