وزیر اعظم کی ہدایت: اولمپئین ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی کی فراہمی کا حکم۔

اولمپئین ارشد ندیم

میاں چنوں: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی فراہم کرنے کا حکم۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میپکو نے اس ہدایت کے تحت ارشد ندیم کے چک 101/15 ایل میاں چنوں میں بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ضروری میٹریل پہنچا دیا ہے۔

آج، میپکو کی کچا کھوہ اور کنسٹرکشن سب ڈویژنوں کی ٹیم ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کے لیے پولز، ٹرانسفارمر اور لائن نصب کرے گی۔ ارشد ندیم کی آبائی رہائش گاہ چک 101/15 ایل میں 200 گھرانے ہیں، اور گاؤں میں بجلی کی فراہمی کا نظام اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مزید 4 پولز اور 100 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی ہدایت پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو سیف اللہ سرانی، ایس ای خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل اور دیگر افسران نے ارشد ندیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میپکو افسران نے ارشد ندیم کو جیولین میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور وفاقی وزیر اور میپکو چیف کا بجلی سسٹم کی اپ گریڈیشن کا پیغام پہنچایا۔

میپکو کے ترجمان کے مطابق، ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کے لیے پولز اور ٹرانسفارمر کی تنصیب آج شام تک مکمل کر لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے