آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی، نئی پوزیشن کیا ہے؟

آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی پوزیشن میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ بابر اعظم، جو پہلے تیسرے نمبر پر تھے، چھ درجے تنزلی کے بعد اب نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کارکردگی میں قابل ذکر بہتری آئی ہے، جس کی بدولت وہ سات درجے ترقی کرکے دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے پوائنٹس یکساں ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑی مشترکہ طور پر دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔

مزید برآں، پاکستانی بیٹر سعود شکیل بھی ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 14 ویں سے 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ہی ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر موجود ہیں، اور انگلینڈ کے ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے