دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف لیگ اسپنر ابرار احمد قومی ٹیم میں شامل۔

ابرار احمد

راولپنڈی: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے لیگ اسپنر ابرار احمد کو قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، انہیں سیریز کے پہلے میچ میں سلو پچ پر فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ ناکام ہونے کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو اتوار کے روز بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ان کے باؤلنگ اٹیک میں کوئی فرنٹ لائن اسپنر شامل نہیں تھا۔ سلو پچ پر پاکستانی فاسٹ بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، جبکہ بنگلہ دیشی اسپنرز شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں کی تاریخی فتح دلائی۔

اب 6 ٹیسٹ میچوں میں 38 وکٹیں لینے والے ابرار احمد کو سپن باؤلنگ آل راؤنڈر کامران غلام کے ساتھ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بیان کے مطابق، آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے، تاہم ان کی شرکت کا انحصار فٹنس کلیئرنس پر ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے