بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 2 نئے کھلاڑیوں کی شمولیت۔

کامران غلام

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، مسٹری اسپنر ابرار احمد اور بیٹسمین کامران غلام بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا، اور انہوں نے اسلام آباد کلب میں بنگلا دیش ‘اے’ کے خلاف 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے لیے کھیلنے کا موقع پایا۔

مزید برآں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، جو اپنے بیٹے کی پیدائش کے لیے کراچی میں تھے، نے پنڈی واپس آ کر دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ عامر جمال، جنہیں این سی اے میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کے لیے اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا، کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے، مگر ان کی ٹیم میں شمولیت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ اور سینئر کھلاڑیوں کو تشویش تھی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگلا دیش نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے