انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان۔

 قومی ٹیم

ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، اور سعود شکیل شامل ہیں، جبکہ مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام اپنا ڈیبیو کل انگلینڈ کے خلاف کریں گے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان، آغا سلمان، عامر جمال، اور نعمان علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی بڑی تبدیلیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے