راولپنڈی ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا۔

راولپنڈی ٹیسٹ

راولپنڈی: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا، جب اہم فاسٹ بولر میر حمزہ انجری کا شکار ہوگئے۔ ان کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی تشخیص ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہ نہ صرف ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے بلکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں اور حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ وہ کتنے عرصے تک کھیل سے دور رہیں گے اور انہیں کتنا ریسٹ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے