پاکستان کا ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ، عارف یعقوب اپنے فرسٹ ڈیبیو پر 10 وکٹیں لے اڑے-

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 25 دسمبر 2023ء): لیگ سپنر عارف یعقوب نے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر دھماکے دار پرفارمنس دکھایا ہے۔ ایس این جی پی ایل کے عارف یعقوب نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل، عارف یعقوب نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کا ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ، عارف یعقوب اپنے فرسٹ ڈیبیو پر 10 وکٹیں لے اڑے-

ایس این جی پی ایل نے عارف یعقوب کی بولنگ کی بدولت پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں کامیابی حاصل کی، جس نے پی ٹی وی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلی اننگز میں 107 رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں پی ٹی وی 189 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ایس این جی پی ایل نے 83 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے