اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 8 جنوری 2024ء): اسلام آباد محکمہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ نئے کورونا ویریئنٹ (جے این ون) کے چار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس نئے ویریئنٹ کا نام اومیکرون ہے اور متاثرہ افراد میں ہلکی علامات تھیں، جو بغیر کسی زیادہ پریشانی کے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا ہے کہ صورتحال کو خصوصی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے اور بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز فعال ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انٹر نیشنل ایئرپورٹس پر سکریننگ کا مؤثر نظام ہے اور بارڈر ہیلتھ سروسز انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ہیلتھ الرٹ پر ہیں۔