اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 16 جنوری 2024ء): کورونا کے جے این ون وارینٹ نے پاکستان میں اپنا داخلہ کر لیا ہے اور اس پر وزارت صحت نے الرٹ جاری کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، این آئی ایچ لیپ نے 8 کیسز رپورٹ کئے ہیں، آغا خان یونیورسٹی نے 5 اور ڈاؤ ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2 کیسز رپورٹ کئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ یہ وارینٹ ابھی تک دنیا میں 60 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کا رسک بہت کم ہے۔