نیو یارک : امریکہ میں 235 مسافروں سے بھرے طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری اس کا ٹائر نیچے جا گرا تاہم لاس اینجلس پہنچنے پر پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق یونائیٹڈ ائیر لائنز کی پرواز سان فرانسسکو سے لاس اینجلس جا رہی تھی، جیسے ہی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اس کا ایک ٹائر نکل کر نیچے جا گرا۔ طیارے میں 235 مسافروں کے علاوہ عملے کے 14 افراد بھی سوار تھے۔
پائلٹ نے لاس اینجلس میں پرواز کو اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا، واقعے میں کوئی مسافر زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تاہم ٹائر گرنے سے سان فرانسسکو ائیرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔