لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز پر ایک خاتون کے سر میں جوئیں دیکھ کر دو مسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو لڑکیوں نے خاتون کے سر پر جوئیں رینگتے ہوئے دیکھیں اور جہاز کے عملے کو شکایت کی۔ اس پر مسافر ایتھن جوڈیلسن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مسافروں کو واقعے کی تفصیلات نہ بتاتے ہوئے، جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ فینکس شہر میں کروائی گئی۔
ایتھن نے مزید کہا کہ ایک خاتون ہنگامہ کرتے ہوئے سامنے کی طرف بھاگی جب جہاز اتر رہا تھا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد، ائیرلائن انتظامیہ نے پرواز کی تاخیر کی تصدیق کی اور مسافروں کو 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ہوٹل بھیج دیا۔