نور بخاری نے فیروز کے نکاح پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

فیروز

نور بخاری نے فیروز خان کے نکاح پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا

پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ اداکار فیروز خان کی دوسری شادی پر تنقید کرنے والے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ نکاح ایک حلال عمل ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، نور بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے، لوگ نکاح جیسے جائز عمل پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے فیروز خان کی حالیہ شادی اور دیگر شادی شدہ شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر تبصرہ کیا۔

نور بخاری نے سوال اٹھایا کہ فیروز خان نے آخر کیا غلط کیا؟ نکاح تو ایک حلال عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن نکاح پر تنقید کیوں؟

نور بخاری نے کہا کہ ہم معاشرتی مسائل کی طرف جا رہے ہیں اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اللہ اور رسولؐ کے احکام پر عمل کرنا عبادت ہے۔ شادی کرنا اور بچوں کی پرورش کرنا بھی عبادت ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل فیروز خان نے اپنی سابقہ بیوی علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد دوسری شادی کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے