لاہور میں مشہور ٹک ٹاکر ‘نانی والا’ کی گرفتاری۔

نانی والا

لاہور: پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ندیم مبارک، جو سوشل میڈیا پر ندیم نانی والا کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ (آئی کے 804) لگا رکھی تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ پر چیکنگ کے دوران جعلی نمبر پلیٹ سامنے آئی، جس پر پولیس نے ندیم نانی والا کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ندیم نانی والا ٹک ٹاک پر اپنی مہنگی گاڑیوں اور دولت کی نمائش کے لیے معروف ہیں اور اکثر آئی فون بانٹنے کے دعوے بھی کرتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے