اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ مقدمے میں عبوری ضمانت مسترد۔

 نازش جہانگیر

لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت کو عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔

یہ مقدمہ اداکارہ اذان اسود ہارون کی جانب سے درج کرایا گیا ہے، جن کے مطابق نازش جہانگیر نے دو ماہ کے لیے 25 لاکھ روپے اور ایک گاڑی لی، مگر مقررہ وقت گزرنے کے باوجود نہ تو پیسے واپس کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔

عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے