اسرائیل نے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار کرلیا۔
اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ہونے والی ایک کانفرنس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے، جہاں پر 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔ امریکا اور فرانس کی جانب سے اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے منصوبے پر مذمت کا اظہار ہوا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی نے غزہ کی سرزمین میں کسی قسم کی کمی کا اظہار کیا ہے۔
اس دوران، اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جس میں 24 گھنٹوں میں 215 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کو محاصرہ کیا اور بمباری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔